المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سن أنس بن مالك، ووفاته رضي الله عنه باب: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی عمر اور وفات
حدیث نمبر: 706
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ الْمِصِّيصِيُّ، حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: يَا رَسُولَ اللهِ، ادْعُ اللهَ لِأَنَسٍ، فَقَالَ: «اللهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيهِ» ، قَالَ أَنَسٌ: «فَلَقَدْ دَفَنْتُ مِنْ صُلْبِي سِوَى وَلَدِ وَلَدِي خَمْسًا وَعِشْرِينَ وَمِائَةً، وَإِنَّ أَرْضِي لَيُثْمِرُ فِي السَّنَةِ مَرَّتَيْنِ، وَمَا فِي الْبَلَدِ شَيْءٌ يُثْمِرُ مَرَّتَيْنِ غَيْرَهَا»ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: یا رسول اللہ! انس کے لیے اللہ سے دعا فرمائیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ! اس کا مال اور اولاد زیادہ فرما، اور اس میں اس کے لیے برکت عطا فرما۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اپنے صلب سے، پوتوں پوتیوں کے علاوہ، ایک سو پچیس اولاد دفن کی ہے، اور میری زمین سال میں دو بار پھل دیتی ہے، جبکہ اس شہر میں کوئی اور زمین سال میں دو بار پھل نہیں دیتی۔