المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو المهلب عم أبي قلابة الجرمي عن سمرة بن جندب باب: ابومہلب، ابوقلابہ جرمی کے چچا، کی سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6946
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ عَمِّهِ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «عَلَيْكُمْ بِالْبَيَاضِ، لِيَلْبَسْهُ أَحْيَاؤُكُمْ، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ، فَإِنَّهُ مِنْ خِيَارِ ثِيَابِكُمْ»ترجمہ
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”سفید (کپڑے) کو لازم پکڑو، تمہارے زندہ لوگ اسے پہنیں، اور اپنے مُردوں کو اسی میں کفن دو، کیونکہ یہ تمہارے بہترین کپڑوں میں سے ہے۔“