حدیث نمبر: 6935
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا عَفَّانُ، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الطَّوِيلُ، أنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، رَأَيْتُ كَأَنَّ «دَلْوًا دُلِّيَتْ مِنَ السَّمَاءِ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَأَخَذَ بِعَرَاقِيبِهَا , فَشَرِبَ شُرْبًا ضَعِيفًا، ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَأَخَذَ بِعَرَاقِيبِهَا حَتَّى تَضَلَّعَ، ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَأَخَذَ بِعَرَاقِيبِهَا، فَشَرِبَ حَتَّى تَضَلَّعَ، ثُمَّ جَاءَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَأَخَذَ بِعَرَاقِيبِهَا، فَاشْتَطَّتْ مِنْهُ، وَانْتَضَحَ»
ترجمہ

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا ایک ڈول آسمان سے لٹکایا گیا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے اس کے کناروں کو پکڑا اور تھوڑا سا پانی پیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے اس کے کناروں کو پکڑا یہاں تک کہ خوب سیراب ہو گئے، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے اس کے کناروں کو پکڑا اور خوب سیراب ہونے تک پیا، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے اس کے کناروں کو پکڑا تو وہ ان سے دور ہٹ گیا اور (پانی) چھلک گیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 6935
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 231، حدیث 6965