المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
إسماعيل بن مسلم المكي عن الحسن عن سمرة باب: اسماعیل بن مسلم مکی کی حسن کے واسطے سے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6920
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي نُعَيْمٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اللهُمَّ بَاعِدْنِي مِنْ ذُنُوبِي كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، وَنَقِّنِي مِنْ خَطِيئَتِي كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ»ترجمہ
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ یہ دعا فرماتے تھے: ”اے اللہ! مجھے میرے گناہوں سے اتنا دور کر دے جتنا تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان دوری رکھی ہے، اور مجھے میری خطاؤں سے اس طرح پاک کر دے جیسے سفید کپڑا میل کچیل سے پاک کیا جاتا ہے۔“