المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 6778–6889) باب: (احادیث 6778 تا 6889)
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمِصِّيصِيُّ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ بِلَالٍ الدِّمَشْقِيُّ، قَالَ: ثنا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَشَدُّ حَسَرَاتِ بَنِي آدَمَ عَلَى ثَلَاثٍ: رَجُلٌ كَانَتْ عِنْدَهُ امْرَأَةٌ حَسْنَاءُ جَمِيلَةٌ، فَوَلَدَتْ لَهُ غُلَامًا، فَمَاتَتْ، وَلَيْسَ عِنْدَهُ مَا يَسْتَرْضِعُ لِابْنِهِ، وَرَجُلٍ كَانَ عَلَى فَرَسٍ فِي غَزْوَةٍ، فَرَأَى الْغَنِيمَةَ، فَسَابَقَ أَصْحَابَهُ إِلَيْهَا، حَتَّى إِذَا قَرُبَ مِنْهَا وَقَعَ الْفَرَسُ، فَمَاتَ، وَوَاقَعَ أَصْحَابُهُ الْغَنِيمَةَ، فَاقْتَسَمُوهَا، وَرَجُلٌ كَانَ لَهُ زَرْعٌ وَنَاضِحٌ، فَلَمَّا اسْتَوَى زَرْعُهُ وَاسْتَحْصَدَ، مَاتَ نَاضِحُهُ، وَلَيْسَ عِنْدَهُ مَا يَشْتَرِي بَعِيرًا "سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بنی آدم کے سب سے زیادہ سخت افسوس تین (باتوں) پر ہیں: ایک وہ آدمی جس کے پاس ایک خوبصورت اور حسین بیوی تھی، اس نے اس کے ہاں ایک لڑکا جنا، پھر وہ فوت ہو گئی، اور اس کے پاس اتنا (مال) نہیں کہ وہ اپنے بیٹے کو دودھ پلوا سکے، دوسرا وہ آدمی جو کسی غزوے میں گھوڑے پر سوار تھا، اس نے مالِ غنیمت دیکھا تو اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس کی طرف دوڑ لگائی، یہاں تک کہ جب وہ اس کے قریب پہنچا تو گھوڑا گر پڑا اور وہ مر گیا، اور اس کے ساتھیوں نے مالِ غنیمت پر قبضہ کر کے اسے آپس میں تقسیم کر لیا، اور تیسرا وہ آدمی جس کے پاس کھیتی اور پانی کھینچنے والا اونٹ تھا، تو جب اس کی کھیتی تیار ہو کر کٹائی کے قابل ہوئی تو اس کا اونٹ مر گیا، اور اس کے پاس اتنا (مال) نہ تھا کہ وہ دوسرا اونٹ خرید سکے۔“