حدیث نمبر: 6845
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: قَالَ سَمُرَةُ: «حَفِظْتُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَكْتَةً إِذَا كَبَّرَ، وَسَكْتَةً إِذَا فَرَغَ مِنْ قِرَاءَةِ السُّورَةِ» فَعَابَ ذَلِكَ عَلَيْهِ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ، فَكَتَبُوا إِلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ فِي ذَلِكَ، فَكَتَبَ أُبَيٌّ: صَدَقَ سَمُرَةُ. وَيَقُولُ: إِنَّ سَمُرَةَ حَفِظَ الْحَدِيثَ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ترجمہ

سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے یاد رکھا ہے کہ آپ ﷺ (نماز میں) تکبیر کہنے کے وقت ایک سکتہ (خاموشی) فرماتے، اور سورت کی قراءت سے فارغ ہونے کے وقت ایک سکتہ فرماتے۔“ تو سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے اس پر ان پر نکتہ چینی کی، چنانچہ لوگوں نے اس بارے میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو خط لکھا، تو ابی رضی اللہ عنہ نے جواب لکھا: سمرہ نے سچ کہا۔ اور فرماتے تھے: بے شک سمرہ نے رسول اللہ ﷺ سے یہ حدیث یاد رکھی ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 6845
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 210، حدیث 6875