المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 6778–6889) باب: (احادیث 6778 تا 6889)
حدیث نمبر: 6826
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَعْيَنَ الْبَغْدَادِيُّ الْبَصْرِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ، ثنا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَرِدُ عَلَيَّ قَوْمٌ مِمَّنْ كَانَ مَعِي، فَإِذَا رَفَعُوا إِلَيَّ رَأْسَهُمُ اخْتُلِجُوا دُونِي، فَأَقُولُ: رَبِّي، أَصْحَابِي أَصْحَابِي؟ فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ "ترجمہ
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کچھ لوگ جو میرے ساتھ رہے ہوں گے، میرے پاس (حوض پر) آئیں گے، پھر جب وہ اپنا سر میری طرف اٹھائیں گے تو انہیں میرے پاس آنے سے پہلے ہی کھینچ لیا جائے گا، تو میں کہوں گا: اے میرے رب! یہ میرے ساتھی ہیں، میرے ساتھی ہیں؟ تو کہا جائے گا: تجھے معلوم نہیں کہ انہوں نے تیرے بعد کیا کیا نئے کام ایجاد کر لیے تھے۔“