المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الربيع بن عميلة، عن سمرة بن جندب باب: ربیع بن عمیلہ کی سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6763
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا زُهَيْرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ عُمَيْلَةَ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تُسَمِّيَنَّ غُلَامَكَ يَسَارًا وَلَا رَبَاحًا وَلَا نَجِيحًا وَلَا أَفْلَحَ، فَإِنَّكَ تَقُولُ: أَثَمَّ هُوَ؟ فَلَا يَكُونُ، فَيُقَالُ: لَا، إِنَّمَا هُوَ أَرْبَعٌ , وَلَا تَزِيدُوا عَلَيْهِنَّ "ترجمہ
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے غلام کا نام یسار، رباح، نجیح اور افلح ہرگز نہ رکھو، کیونکہ تم کہو گے: کیا وہ وہاں ہے؟ تو وہ نہیں ہوگا، تو کہا جائے گا: نہیں، یہ صرف چار نام ہیں، ان پر مزید اضافہ نہ کرو۔“