المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سمرة بن معير أبو محذورة الجمحي مؤذن رسول الله صلى الله عليه وسلم، وهو سمرة بن معير بن وهب بن دعموص بن سعد بن جمح، وقد اختلف في اسمه قال ابن الكلبي: اسمه أوس بن معير باب: سیدنا سمرہ بن معیر ابومحذورہ جمحی رضی اللہ عنہ، رسول اللہ ﷺ کے مؤذن، وہ سمرہ بن معیر بن وہب بن دعموص بن سعد بن جمح ہیں، ان کے نام میں اختلاف ہے، ابن کلبی نے کہا: ان کا نام اوس بن معیر تھا
حدیث نمبر: 6707
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، ثنا الْهُذَيْلُ بْنُ بِلَالٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مَحْذُورَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «جَعَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِبَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ السِّقَايَةَ، وَلِبَنِي عَبْدِ الدَّارِ الْحِجَابَةَ، وَجَعَلَ الْأَذَانَ لَنَا وَلِمَوَالِينَا»ترجمہ
سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بنو عبد المطلب کے لیے حاجیوں کو پانی پلانے کی خدمت (سقایہ) مقرر فرمائی، اور بنو عبد الدار کے لیے خانہ کعبہ کی چابی برداری (حجابت) مقرر فرمائی، اور اذان ہمارے اور ہمارے موالی کے لیے مقرر فرمائی۔