المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
إسحاق بن يحيى بن طلحة بن عبيد الله عن السائب باب: اسحاق بن یحییٰ بن طلحہ بن عبیداللہ کی سیدنا سائب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6665
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ الْعَطَّارُ الْمَكِّيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ التَّيْمِيُّ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ عَمِّي عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ فِي الْمَسْجِدِ، فَدَخَلَ السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ، فَبَعَثَنِي إِلَيْهِ، فَقَالَ: اذْهَبْ إِلَى ذَلِكَ الشَّيْخِ، فَقُلْ لَهُ: يَقُولُ لَكَ عَمِّي عِيسَى بْنُ طَلْحَةَ: هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَذَهَبْتُ إِلَيْهِ، فَقَالَ: «نَعَمْ , قَدْ رَأَيْتُهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَدَخَلْتُ عَلَيْهِ أَنَا وَغِلْمَةٌ مَعِي، فَوَجَدْنَاهُ يَأْكُلُ تَمْرًا فِي قِنِاعٍ وَمَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقَبَضَ لَنَا مِنْ ذَلِكَ التَّمْرِ قَبْضَةً، وَمَسَحَ عَلَى رُءُوسِنَا»ترجمہ
(راوی کہتے ہیں:) تو مجھے اس کی طرف بھیجا، اس نے کہا: اس بزرگ کے پاس جاؤ اور کہو: میرے چچا عیسیٰ بن طلحہ کہتے ہیں: کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ہے؟ میں ان کے پاس گیا تو انہوں نے فرمایا: ہاں، میں نے آپ ﷺ کو دیکھا ہے، میں اور میرے ساتھ کچھ لڑکے آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ہم نے دیکھا کہ آپ ﷺ ایک ٹوکری میں کھجوریں کھا رہے تھے اور آپ ﷺ کے ساتھ کچھ صحابہ بھی تھے، آپ ﷺ نے ہمیں اس کھجور میں سے ایک مٹھی نکال کر دی، اور ہمارے سروں پر ہاتھ پھیرا۔