المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد بن خصيفة عن السائب باب: یزید بن خصیفہ کی سیدنا سائب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6644
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فُضِّلْتُ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ بِخَمْسٍ: بُعِثْتُ إِلَى النَّاسِ كَافَّةً، وَادَّخَرْتُ شَفَاعَتِي لِأُمَّتِي، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ شَهْرًا أَمَامِي , وَشَهْرًا خَلْفِي، وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا، وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ قَبْلِي "ترجمہ
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے دیگر انبیاء پر پانچ چیزوں کے ساتھ فضیلت دی گئی: مجھے تمام لوگوں کی طرف بھیجا گیا، میں نے اپنی شفاعت اپنی امت کے لیے ذخیرہ کر رکھی ہے، مجھے ایک مہینہ آگے اور ایک مہینہ پیچھے تک رعب کے ذریعے مدد دی گئی، میرے لیے زمین مسجد اور پاکیزگی کا ذریعہ بنائی گئی، اور مال غنیمت میرے لیے حلال کیا گیا جو مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہیں تھا۔“