المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سخبرة الأزدي باب: سیدنا سخبرہ ازدی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 6585
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَلًّى، عَنْ زِيَادِ بْنِ خَيْثَمَةَ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ سَخْبَرَةَ، قَالَ: مَرَّ رَجُلَانِ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ جَالِسٌ، وَهُوَ يُذَكِّرُ، فَقَالَ: «اجْلِسَا فَإِنَّكُمَا عَلَى خَيْرٍ» ، فَلَمَّا قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَفَرَّقَ عَنْهُ أَصْحَابُهُ، قَامَا فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّكَ قُلْتَ لَنَا: «اجْلِسَا، فَإِنَّكُمَا عَلَى خَيْرٍ» ، أَلَنَا خَاصَّةً , أَمْ لِلنَّاسِ عَامَّةً؟ قَالَ: «مَا مِنْ عَبْدٍ يَطْلُبُ الْعِلْمَ إِلَّا كَانَ كَفَّارَةَ مَا تَقَدَّمَ»ترجمہ
سیدنا سخبرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: دو آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرے جبکہ آپ ﷺ بیٹھے وعظ فرما رہے تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ، تم بھلائی پر ہو۔“ جب رسول اللہ ﷺ اٹھے اور آپ ﷺ کے صحابہ منتشر ہو گئے تو وہ دونوں کھڑے ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے ہم سے فرمایا تھا: ”بیٹھ جاؤ، تم بھلائی پر ہو“، کیا یہ خاص ہمارے لیے تھا یا عام لوگوں کے لیے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو بندہ بھی علم طلب کرتا ہے وہ اس کے پچھلے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔“