المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سويد بن قيس العبدي , يكنى أبا مرحب باب: سیدنا سوید بن قیس عبدی رضی اللہ عنہ، کنیت ابومرحب
حدیث نمبر: 6436
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ح وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، قَالَا: ثنا سُفْيَانُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، أَخْبَرَنِي سُوَيْدُ بْنُ قَيْسٍ، قَالَ: جَلَبْتُ أَنَا وَمَخْرَمَةُ الْعَبْدِيُّ، بَزًّا مِنْ هَجَرَ، فَأَتَيْنَا بِهِ مَكَّةَ، فَأَتَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى، فَابْتَاعَ مِنَّا سَرَاوِيلَ، وَثَمَّ وَزَّانٌ يَزِنُ بِالْأَجْرِ، فَقَالَ: «يَا وَزَّانُ، زِنْ وَأَرْجِحْ»ترجمہ
سیدنا سوید بن قیس عبدی رضی اللہ عنہ، جن کی کنیت ابومرحب تھی، فرماتے ہیں: میں اور مخرمہ عبدی ہجر سے کپڑا لائے اور اسے مکہ لے آئے، رسول اللہ ﷺ منیٰ میں ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم سے پاجامہ (شلوار) خریدا۔ وہاں ایک تولنے والا اجرت پر تولا کرتا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے تولنے والے! تولو اور جھکتا ہوا تولو۔“