المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سويد بن حنظلة باب: سیدنا سوید بن حنظلہ رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 6434
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الرَّقِّيُّ، ثنا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ جَدَّتِهِ، عَنْ أَبِيهَا سُوَيْدِ بْنِ حَنْظَلَةَ، قَالَ: خَرَجْنَا نُرِيدُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَنَا وَائِلُ بْنُ حُجْرٍ، فَأَخَذَهُ عَدُوٌّ لَهُ، فَتَحَرَّجَ الْقَوْمُ أَنْ يَحْلِفُوا، وَحَلَفْتُ أَنَا أَنَّهُ أَخِي، فَخُلِّيَ سَبِيلُهُ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: إِنَّ الْقَوْمَ تَحَرَّجُوا أَنْ يَحْلِفُوا، وَحَلَفْتُ أَنَّهُ أَخِي، فَقَالَ: «صَدَقْتَ، الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ»ترجمہ
سیدنا سوید بن حنظلہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس جانے کے ارادے سے نکلے اور ہمارے ساتھ سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ تھے، انہیں ان کے ایک دشمن نے پکڑ لیا، تو لوگوں نے قسم کھانے میں حرج محسوس کیا، اور میں نے قسم کھائی کہ وہ میرا بھائی ہے، تو اسے چھوڑ دیا گیا۔ پھر میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: لوگوں نے قسم کھانے میں گناہ محسوس کیا، جبکہ میں نے قسم کھا لی کہ وہ میرا بھائی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے سچ کہا، مسلمان مسلمان کا بھائی ہے۔“