المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سويد بن النعمان الأنصاري باب: سیدنا سوید بن نعمان انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 6429
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ النُّعْمَانِ: " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى خَيْبَرَ، فَنَزَلَ مَنْزِلًا قَرِيبًا مِنْهَا يُقَالُ لَهُ: الصَّهْبَاءُ، فَدَعَا أَصْحَابَهُ بِمَا بَقِيَ مِنْ زَادِهِمْ، فَلَمْ يَأْتُوهُ إِلَّا بِسَوِيقٍ، فَخَلَطَهُ، وَأَكَلَ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ، فَقَامَ، فَصَلَّى الْمَغْرِبَ، وَلَمْ يَتَوَضَّأْ "ترجمہ
سیدنا سوید بن نعمان انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ خیبر کی طرف نکلے اور اس کے قریب ایک مقام پر اترے جسے صہباء کہا جاتا ہے، آپ ﷺ نے صحابہ سے ان کے باقی ماندہ زادِ راہ منگوایا تو وہ آپ ﷺ کے پاس صرف ستو لائے، آپ ﷺ نے اسے (پانی میں) گھولا اور کھایا، پھر کلی کی اور کھڑے ہو کر مغرب کی نماز پڑھائی اور نیا وضو نہیں کیا۔