حدیث نمبر: 6398
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: قَالَ أَبُو لَيْلَى: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَهُ عَنِ الْحَيَّاتِ فِي الْبُيُوتِ، فَقَالَ: " إِذَا رَأَيْتُمُوهُنَّ فِي مَسَاكِنِكُمْ فَقُولُوا: نُنْشِدُكُمْ بِعَهْدِ اللهِ الَّذِي أَخَذَ عَلَيْكُمْ نُوحٌ، نُنْشِدُ الْعَهْدَ الَّذِي أَخَذَ عَلَيْكُمْ سُلَيْمَانُ أَنْ لَا تُؤْذُونَا، فَإِنْ عُدْنَ فَاقْتُلُوهُنَّ "
ترجمہ

ابولیلیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور گھروں میں پائے جانے والے سانپوں کے بارے میں پوچھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم انہیں اپنے گھروں میں دیکھو تو کہو: ہم تمہیں اس عہد کی قسم دیتے ہیں جو اللہ نے نوح علیہ السلام کے ذریعے تم سے لیا تھا، ہم تمہیں اس عہد کی قسم دیتے ہیں جو سلیمان علیہ السلام کے ذریعے تم سے لیا گیا تھا کہ تم ہمیں تکلیف نہ دو، پھر اگر وہ دوبارہ آئیں تو انہیں قتل کر دو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 6398
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 79، حدیث 6428