المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما روى عبد الرحمن بن أبي ليلى عن أبيه الحكم بن عتيبة عن عبد الرحمن بن أبي ليلى باب: جو کچھ عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ نے اپنے والد (سیدنا ابولیلیٰ رضی اللہ عنہ) سے روایت کیا؛ حکم بن عتیبہ کی عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایات
حدیث نمبر: 6387
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ، ثنا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى الْفُضَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ أَبِي جَرِيرٍ، أَنَّ الْحَكَمَ بْنَ عُتَيْبَةَ، وَعِيسَى بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، حَدَّثَاهُ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى حَدَّثَهُمَا، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنِ اشْتَرَى نَاقَةً مُصَرَّاةً فَإِنْ كَرِهَهَا فَلْيَرُدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ»ترجمہ
سیدنا ابولیلیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کوئی ایسی اونٹنی خریدی جس کا تھن فروخت سے پہلے روک کر باندھا گیا ہو، اگر وہ اسے ناپسند کرے تو اسے واپس کر دے اور ساتھ ایک صاع کھجور بھی دے۔“