المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما روى موسى بن محمد بن إبراهيم بن عبد الرحمن بن أبي ربيعة، عن سلمة بن الأكوع باب: جو کچھ موسیٰ بن محمد بن ابراہیم بن عبدالرحمن بن ابی ربیعہ نے سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت کیا
حدیث نمبر: 6252
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي، ح وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنى مُسَدَّدٌ، قَالَا: ثنا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ الْمَخْزُومِيُّ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ الْأَكْوَعِ يَقُولُ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي أَكُونُ فِي الصَّيْدِ، وَأُصَلِّي , وَلَيْسَ عَلِيَّ إِلَّا قَمِيصٌ وَاحِدٌ؟ قَالَ: «زِرَّهُ، وَلَوْ لَمْ تَجِدْ إِلَّا شَوْكَةً»ترجمہ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں شکار میں مصروف ہوتا ہوں اور نماز پڑھتا ہوں جبکہ میرے پاس صرف ایک قمیص ہوتی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے بند کر لو، خواہ تمہیں صرف ایک کانٹا ہی کیوں نہ ملے۔“