المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو بن يحيى بن سعد بن زرارة، عن ابن سلمة، عن أبيه باب: عمرو بن یحییٰ بن سعد بن زرارہ کی ابن سلمہ کے واسطے سے ان کے والد سے روایات
حدیث نمبر: 6249
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثنا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْأَنْصَارِيِّ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ يَحْيَى بْنِ سَعِيدِ بْنِ زُرَارَةَ أَخْبَرَهُ، عَنِ ابْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «نِعْمَ الْإِبِلُ الثَّلَاثُونَ، يَخْرُجُ مِنْهَا فِي زَكَاتِهَا وَاحِدَةٌ، وَيُرَحَّلُ مِنْهَا فِي سَبِيلِ اللهِ وَاحِدَةٌ، وَيُمْنَحُ مِنْهَا وَاحِدَةٌ، وَهِيَ خَيْرٌ مِنَ الْأَرْبَعِينَ وَالْخَمْسِينَ وَالسِّتِّينَ وَالسَّبْعِينَ وَالثَّمَانِينَ وَالتِّسْعِينَ وَالْمِئَةِ، وَوَيْلٌ لِصَاحِبِ الْمِئَةِ مِنَ الْمِئَةِ»ترجمہ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تیس اونٹ کتنے اچھے ہیں، ان کی زکوٰۃ میں ایک نکلتا ہے، اور ان میں سے ایک اللہ کے راستے میں سواری کے لیے دی جاتی ہے، اور ایک عاریتاً دی جاتی ہے، اور وہ چالیس، پچاس، ساٹھ، ستر، اسی، نوے اور سو سے بہتر ہیں، اور سو اونٹوں والے کے لیے سو کی وجہ سے تباہی ہے۔“