المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن عدي، عن سلمان رضي الله عنه باب: محمد بن عدی کی سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6151
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الْأُمَوِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْزَةَ الرَّقِّيُّ، عَنِ الْخَلِيلِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ سَبَّحَ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ تَسْبِيحَةً، أَوْ حَمِدَهُ تَحْمِيدَةً، أَوْ هَلَّلَهُ تَهْلِيلَةً، أَوْ كَبَّرَهُ تَكْبِيرًا، غَرَسَ اللهُ لَهُ بِهَا شَجَرَةً فِي الْجَنَّةِ، أَصْلُهَا يَاقُوتٌ أَحْمَرُ، مُكَلَّلَةٌ بِالدُّرِّ، طَلْعُهَا كَثَدْيِ الْأَبْكَارِ، أَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، وَأَلْيَنُ مِنَ الزُّبْدِ»ترجمہ
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جس نے اللہ عزوجل کی ایک تسبیح کہی، یا ایک بار اس کی حمد کی، یا ایک بار لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ کہا، یا ایک بار اللہ اکبر کہا، اللہ اس کے بدلے اس کے لیے جنت میں ایک درخت لگا دیتا ہے، جس کی جڑ سرخ یاقوت کی ہے، موتیوں سے مزین ہے، اور اس کا پھل کنواری لڑکیوں کے سینوں کی طرح ہے، شہد سے زیادہ میٹھا اور مکھن سے زیادہ نرم۔“