المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو مسلم مولى زيد بن صوحان، عن سلمان باب: ابومسلم، زید بن صوحان کے آزاد کردہ غلام، کی سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6139
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، وَأَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ سَوْرَةَ الْبَغْدَادِيُّ، قَالُوا: ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ مَوْلَى زَيْدِ بْنِ صُوحَانَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ سَلْمَانَ فَرَأَى رَجُلًا قَدْ أَحْدَثَ وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يَنْزِعَ خُفَّيْهِ لِلْوُضُوءِ، فَقَالَ سَلْمَانُ: امْسَحْ عَلَيْهِمَا، وَعَلَى عِمامَتِكَ، وَقَالَ سَلْمَانُ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَمْسَحُ عَلَى خِمَارِهِ وَخُفَّيْهِ»ترجمہ
ابومسلم بیان کرتے ہیں: میں سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا کہ انہوں نے ایک شخص کو دیکھا جس نے حدث کر لیا تھا اور وہ وضو کے لیے اپنے موزے اتارنا چاہتا تھا، تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ان دونوں پر اور اپنے عمامے پر مسح کر لو۔“ اور سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنے سر کے کپڑے اور موزوں پر مسح کرتے دیکھا ہے۔