المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن المسيب، عن سلمان باب: سعید بن مسیب کی سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6135
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَحُمَيْدٍ، عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِيِّ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ، وَابْنَ مَسْعُودٍ دَخَلَا عَلَى سَلْمَانَ يَعُودَانِهِ، فَبَكَى، فَقَالَا: مَا يُبْكِيكَ يَا أَبَا عَبْدِ اللهِ؟ قَالَ: عَهْدٌ عَهِدَهُ إِلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَحْفَظْهُ أَحَدٌ مِنَّا، قَالَ: «لِيَكُنْ بَلَاغُ أَحَدِكُمْ، كَزَادِ الرَّاكِبِ» ، قَالَ مُوَرِّقٌ: «فَنَظَرُوا فِي بَيْتِهِ فَإِذَا إِكَافُ كَذَا وَكَذَا»ترجمہ
مورق عجلی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے ان کے پاس آئے تو وہ رو پڑے۔ ان دونوں نے پوچھا: ابوعبداللہ! آپ کیوں رو رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہم سے ایک عہد لیا تھا جسے ہم میں سے کسی نے محفوظ نہیں رکھا، آپ ﷺ نے فرمایا تھا: ”تم میں سے ہر ایک کا سامان مسافر کے زادِ راہ جیسا ہونا چاہیے۔“ مورق کہتے ہیں: پھر انہوں نے ان کے گھر میں دیکھا تو وہاں ایک پالان اور فلاں فلاں چیز تھی۔