حدیث نمبر: 6116
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، ثنا الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ سَلْمَانَ رَفَعَهُ قَالَ: يَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: «إِذَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ عَبْدِي شِبْرًا تَقَرَّبْتُ إِلَيْهِ ذِرَاعًا، وَإِذَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ ذِرَاعًا تَقَرَّبْتُ مِنْهُ بَاعًا، وَإِذَا أَتَانِي يَمْشِي أَتَيْتُهُ هَرْوَلَةً»
ترجمہ

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے، اللہ عزوجل فرماتا ہے: ”جب میرا بندہ ایک بالشت میری طرف قریب ہوتا ہے تو میں ایک ہاتھ اس کی طرف قریب ہوتا ہوں، اور جب وہ ایک ہاتھ میری طرف قریب ہوتا ہے تو میں ایک باع اس کی طرف قریب ہوتا ہوں، اور جب وہ چل کر میرے پاس آتا ہے تو میں دوڑ کر اس کے پاس آتا ہوں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 6116
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 254، حدیث 6141