المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثابت البناني، عن أبي عثمان، عن سلمان رضي الله عنه باب: ثابت بنانی کی ابوعثمان کے واسطے سے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6114
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عَامِرُ بْنُ سَيَّارٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ زَرْبِيٍّ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ سَلْمَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ تَوَضَّأَ فِي بَيْتِهِ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ، فَهُوَ زَائِرُ اللهِ، وَحَقٌّ عَلَى الْمَزُورِ أَنْ يُكْرِمَ الزَّائِرَ»ترجمہ
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اپنے گھر میں وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا، پھر مسجد آیا، تو وہ اللہ کا زائر (ملاقاتی) ہے، اور جس سے ملاقات کی جائے اس پر حق ہے کہ وہ زائر کی عزت کرے۔“