حدیث نمبر: 6112
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ، ثنا حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، ثنا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ سَلْمَانَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا ابْنَ آدَمَ ثَلَاثٌ: وَاحِدَةٌ لِي، وَوَاحِدَةٌ لَكَ، وَوَاحِدَةٌ بَيْنِي وَبَيْنَكَ، أَمَّا الَّتِي لِي: تَعْبُدُنِي لَا تُشْرِكُ بِي شَيْئًا، وَأَمَّا الَّتِي لَكَ: فَمَا عَمِلْتَ مِنْ عَمَلٍ جَزَيْتُكَ بِهِ، فَإِنْ أَغْفِرْ فَأَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ، وَأَمَّا الَّتِي بَيْنِي وَبَيْنَكَ: فَمِنْكَ الدُّعَاءُ وَالْمَسْأَلَةُ وَعَلَيَّ الِاسْتِجَابَةُ وَالْإِعْطَاءُ "
ترجمہ

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابنِ آدم! تین باتیں ہیں: ایک میرے لیے ہے، ایک تیرے لیے ہے، اور ایک میرے اور تیرے درمیان ہے۔ جو میرے لیے ہے وہ یہ کہ تو میری عبادت کرے اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے، اور جو تیرے لیے ہے وہ یہ کہ تو جو بھی عمل کرے گا میں اس کا بدلہ دوں گا، پھر اگر میں بخش دوں تو میں غفور رحیم ہوں، اور جو میرے اور تیرے درمیان ہے وہ یہ کہ تیری طرف سے دعا اور سوال ہے اور میری طرف سے قبولیت اور عطا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 6112
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 253، حدیث 6137