المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليمان التيمي، عن أبي عثمان النهدي باب: سلیمان تیمی کی ابوعثمان نہدی سے روایات
حدیث نمبر: 6099
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ الْبَصْرِيُّ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، ثنا سَيْفُ بْنُ هَارُونَ، ثنا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْفِرَاءِ وَالسَّمْنِ وَالْجُبْنِ، فَقَالَ: «الْحَلَالُ مَا أَحَلَّ اللهُ فِي كِتَابِهِ، وَالْحَرَامُ مَا حَرَّمَ اللهُ فِي كِتَابِهِ، وَمَا سَكَتَ عَنْهُ فَهُوَ مِمَّا عَفَا عَنْهُ»ترجمہ
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ سے کھال، گھی اور پنیر کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”حلال وہ ہے جسے اللہ نے اپنی کتاب میں حلال قرار دیا، اور حرام وہ ہے جسے اللہ نے اپنی کتاب میں حرام قرار دیا، اور جس کے بارے میں اللہ خاموش رہا وہ ان چیزوں میں سے ہے جن سے اس نے درگزر فرمایا۔“