حدیث نمبر: 6097
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ جَرِيرٍ الصُّورِيُّ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ نَافِعٍ الْأَرْسُوقِيُّ، ثنا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَبْدِ الْغَافِرِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ رَجُلًا مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ رَغَسَهُ اللهُ مَالًا وَوَلَدًا، فَقَالَ لِأَهْلِهِ: إِذَا أَنَا مُتُّ فَأَحْرِقُونِي، حَتَّى إِذَا صِرْتُ فَحْمًا فَاسْحَقُونِي، ثُمَّ اذْرُونِي، فَإِنَّ رَبِّي إِنْ يَقْدِرْ عَلَيَّ يُعَذِّبْنِي عَذَابًا لَا يُعَذِّبُهُ أَحَدًا مِنَ الْعَالَمِينَ، فَفَعَلُوا ذَلِكَ، فَأَمَرَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ بِهِ فَجُمِعَ، فَإِذَا هُوَ قَائِمٌ بَيْنَ يَدَيِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَقَالَ: مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ؟ قَالَ: خَشْيَتُكَ أَيْ رَبِّ، فَغَفَرَ لَهُ "
ترجمہ

سیدنا ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم سے پہلے کے لوگوں میں سے ایک شخص کو اللہ نے مال اور اولاد سے نواز رکھا تھا، اس نے اپنے گھر والوں سے کہا: جب میں مر جاؤں تو مجھے جلا دینا، یہاں تک کہ جب میں کوئلہ بن جاؤں تو مجھے پیس ڈالنا، پھر مجھے بکھیر دینا، کیونکہ اگر میرے رب نے مجھ پر قدرت پا لی تو وہ مجھے ایسا عذاب دے گا جیسا اس نے دنیا جہان میں کسی کو نہیں دیا ہوگا۔ چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا۔ اللہ عزوجل نے اسے حکم دیا تو وہ تمام ذرات جمع ہو گئے، تو وہ اللہ عزوجل کے سامنے کھڑا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے پوچھا: تجھے یہ کام کرنے پر کس چیز نے آمادہ کیا؟ اس نے عرض کیا: اے میرے رب! تیرے خوف نے۔ چنانچہ اللہ نے اسے بخش دیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 6097
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 249، حدیث 6122