المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما روى أبو هريرة عن سلمان الفارسي رضي الله عنه باب: جو کچھ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ خَالِدٍ الْمِصِّيصِيُّ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي سَلْمَانُ بْنُ الْإِسْلَامِ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ: اللهُمَّ إِنِّي أُشْهِدُكَ، وَأُشْهِدُ مَلَائِكَتَكَ، وَحَمَلَةَ الْعَرْشِ، وَالسَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَالْأَرَضِينَ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَأُشْهِدُ جَمِيعَ خَلَقِكَ، بِأَنَّكَ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَأُكَفِّرُ مَنْ أَبَى ذَلِكَ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، مَنْ قَالَهَا مَرَّةً عُتِقَ ثُلُثُهُ مِنَ النَّارِ، وَمَنْ قَالَهَا مَرَّتَيْنِ عُتِقَ ثُلُثَاهُ مِنَ النَّارِ، وَمَنْ قَالَهَا ثَلَاثًا عُتِقَ مِنَ النَّارِ "سیدنا سلمان بن الاسلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص یہ کہے: اے اللہ! میں تجھے، تیرے فرشتوں کو، عرش اٹھانے والوں کو، آسمانوں اور جو کچھ ان میں ہے اسے، اور زمینوں اور جو کچھ ان میں ہے اسے گواہ بناتا ہوں، اور تیری تمام مخلوق کو گواہ بناتا ہوں کہ تو ہی اللہ ہے، تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، اور میں اگلوں پچھلوں میں سے جو اس کا انکار کرے اسے کافر قرار دیتا ہوں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں - جو شخص یہ ایک بار کہے تو اس کا تہائی حصہ آگ سے آزاد کر دیا جائے گا، جو اسے دو بار کہے تو اس کے دو تہائی حصے آگ سے آزاد کر دیے جائیں گے، اور جو اسے تین بار کہے تو وہ پورا آگ سے آزاد کر دیا جائے گا۔“