المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يحيى بن عثمان أظنه بصري، عن أبي حازم باب: یحییٰ بن عثمان، میرا خیال ہے کہ بصری ہیں، کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5922
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا مُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ، ثنا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَرَشِيُّ، ثنا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَتَتَّبِعُنَّ سُنَنَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، شِبْرًا بِشِبْرٍ، وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ، حَتَّى لَوْ دَخَلُوا جُحْرَ ضَبٍّ لَاتَّبَعْتُمُوهُمْ» ، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى؟ قَالَ: «فَمَنْ إِلَّا الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى»ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم ضرور اپنے سے پہلے لوگوں کے طور طریقوں کی پیروی کرو گے، بالشت بہ بالشت اور ہاتھ بہ ہاتھ، یہاں تک کہ اگر وہ کسی گوہ کے بل میں گھسیں گے تو تم بھی ان کی پیروی کرتے ہوئے اس میں گھسو گے۔“ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا مراد یہود و نصاریٰ ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور کون ہو سکتے ہیں سوائے یہود و نصاریٰ کے؟“