المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد السلام بن مصعب أبو مصعب المدني، عن أبي حازم باب: عبدالسلام بن مصعب ابومصعب مدنی کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5839
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثنا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ مُصْعَبٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي قِبَلَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَلَمَّا حُوِّلَ انْطَلَقَ رَجُلٌ إِلَى أَهْلِ قُبَاءَ، فَوَجَدَهُمْ يُصَلُّونَ صَلَاةَ الْغَدَاةِ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمِرَ أَنْ يُصَلِّيَ إِلَى الْكَعْبَةِ، فَاسْتَدَارَ إمَامُهُمْ حَتَّى اسْتَقْبَلَ بِهِمُ الْقِبْلَةَ "ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھا کرتے تھے، پھر جب قبلہ بدل دیا گیا تو ایک شخص اہلِ قباء کے پاس گیا، وہ اس وقت فجر کی نماز پڑھ رہے تھے۔ اس نے کہا: رسول اللہ ﷺ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھیں۔ چنانچہ ان کے امام نے نماز ہی میں گھوم کر لوگوں کو قبلہ کی طرف متوجہ کر دیا۔