المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الرحمن بن زيد بن أسلم عن أبي حازم باب: عبدالرحمن بن زید بن اسلم کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5791
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنِ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ، ثنا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، رَفَعَ الْحَدِيثَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «عِنْدَ اللهِ خَزَائِنُ الْخَيْرِ وَالشَّرِّ، مَفَاتِيحُهَا الرِّجَالُ، فَطُوبَى لِمَنْ جَعَلَهُ مِفْتَاحًا لِلْخَيْرِ، وَمِغْلَاقًا لِلشَّرِّ، وَوَيْلٌ لِمَنْ جَعَلَهُ مِفْتَاحًا لِلشَّرِّ، وَمِغْلَاقًا لِلْخَيْرِ»ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے پاس خیر اور شر کے خزانے ہیں، ان کی کنجیاں لوگ ہیں، تو خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جسے اللہ نے خیر کی کنجی اور شر کا تالا بنایا، اور ہلاکت ہے اس شخص کے لیے جسے اللہ نے شر کی کنجی اور خیر کا تالا بنایا۔“