المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو غسان محمد بن مطرف عن أبي حازم باب: ابوغسان محمد بن مطرف کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5780
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَاحِيَةَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي غَسَّانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ أَنَّهُ نَظَرَ إِلَى سَهْلِ بِنِ سَعْدٍ يَبُولُ قَائِمًا، فَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، فَقُلْتُ مَا هَذَا يَا أَبَا الْعَبَّاسِ قَالَ: «رَأَيْتُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي مَسَحَ عَلَيْهِمَا»ترجمہ
ابوحازم بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا، پھر انہوں نے اپنے موزوں پر مسح کیا، میں نے کہا: اے ابوالعباس! یہ کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”میں نے اس شخص کو دیکھا ہے جو مجھ سے بہتر تھا، اس نے بھی ان پر مسح کیا تھا۔“