المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو غسان محمد بن مطرف عن أبي حازم باب: ابوغسان محمد بن مطرف کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5777
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، ثنا أَبُو غَسَّانَ مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ فِيمَا يَرَى النَّاسُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَإِنَّهُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، وَإِنَّهُ لَيَعْمَلُ فِيمَا يَرَى النَّاسُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ، وَإِنَّهُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وإِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالْخَوَاتِيمِ»ترجمہ
سیدنا سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آدمی لوگوں کے دیکھنے میں اہلِ جنت کا سا عمل کرتا ہے، حالانکہ وہ اہلِ جہنم میں سے ہوتا ہے، اور وہ لوگوں کے دیکھنے میں اہلِ جہنم کا سا عمل کرتا ہے، حالانکہ وہ اہلِ جنت میں سے ہوتا ہے، اعمال کا دارومدار تو خاتموں پر ہے۔“