المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو غسان محمد بن مطرف عن أبي حازم باب: ابوغسان محمد بن مطرف کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5775
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا أَبُو غَسَّانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ: هَلْ رَأَيْتُمْ فِي زَمَانِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِقْيَ الْبُرِّ؟ قَالَ: «لَا» ، قَالَ أَبُو حَازِمٍ: فَقُلْتُ: كَيْفَ كُنْتُمْ تَنْخُلُونَ الشَّعِيرَ؟ قَالَ: «لَا، وَلَكِنَّا كُنَّا نَنْفُخُهُ»ترجمہ
ابوحازم کہتے ہیں: میں نے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں باریک چھنا ہوا گندم دیکھا تھا؟ انہوں نے فرمایا: ”نہیں۔“ ابوحازم کہتے ہیں: میں نے پوچھا: تو آپ جَو کو کیسے چھانتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ”نہیں، ہم اسے پھونک مار کر بھوسی الگ کر لیتے تھے۔“