المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مالك بن أنس عن أبي حازم باب: امام مالک بن انس کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5748
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِشَرَابٍ فَشَرِبَ مِنْهُ، وَعَنْ يَمِينِهِ غُلَامٌ، وَعَنْ يَسَارِهِ الْأَشْيَاخُ، فَقَالَ لِلْغُلَامِ: «أَتَأْذَنُ أَنْ أُعْطِيَ هَؤُلَاءِ؟» ، قَالَ الْغُلَامُ: وَاللهِ يَا رَسُولَ اللهِ لَا أُوثِرُ بِنَصِيبِي مِنْكَ أَحَدًا، فَتَلَّهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَدِهِترجمہ
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک مشروب لایا گیا، آپ ﷺ نے اس میں سے پیا، آپ ﷺ کی دائیں طرف ایک لڑکا تھا اور بائیں طرف بزرگ لوگ تھے۔ آپ ﷺ نے لڑکے سے فرمایا: ”کیا تم اجازت دیتے ہو کہ میں یہ بزرگوں کو دے دوں؟“ لڑکے نے عرض کیا: اللہ کی قسم! یا رسول اللہ، میں آپ سے ملنے والے اپنے حصے پر کسی کو ترجیح نہیں دوں گا۔ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے وہ برتن اسی کے ہاتھ میں تھما دیا۔