المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعد بن عبيد بن النعمان الأنصاري القارئ بدري باب: سیدنا سعد بن عبید بن نعمان انصاری قاری بدری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 5469
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ يَقُولُ: «قُتِلَ سَعْدُ بْنُ عُبَيْدٍ بِالْقَادِسِيَّةِ سَنَةَ سِتَّ عَشْرَةَ»ترجمہ
محمد بن عبداللہ بن نمیر کہتے ہیں: سیدنا سعد بن عبید رضی اللہ عنہ قادسیہ میں سولہ ہجری میں شہید ہوئے۔