المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعد بن عمارة، ويقال: عمارة بن سعد أبو سعيد الزرقي الأنصاري باب: سیدنا سعد بن عمارہ رضی اللہ عنہ، انہیں عمارہ بن سعد ابوسعید زرقی انصاری بھی کہا گیا ہے
حدیث نمبر: 5402
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي الْفَيْضِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَشْجَعَ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ امْرَأَتِي تُرْضِعُ، وَأَنَا أَكْرَهُ أَنْ تَحْمِلَ أَفَأَعْزِلُ عَنْهَا؟ فَقَالَ: «مَا قُدِّرَ فِي الرَّحِمِ سَيَكُونُ»ترجمہ
…عبداللہ بن مرہ، ابوسعید سے روایت کرتے ہیں کہ اشجع قبیلے کے ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا: میری بیوی دودھ پلاتی ہے اور میں نہیں چاہتا کہ وہ حاملہ ہو، تو کیا میں عزل کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو کچھ رحم میں مقدر ہو چکا ہے وہ ہو کر رہے گا۔“