حدیث نمبر: 5382
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أُمِّ سَعْدِ بِنْتِ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ، أَنَّهَا دَخَلَتْ عَلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَأَلْقَى لَهَا ثَوْبَهُ حَتَّى جَلَسَتْ عَلَيْهِ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ: «يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللهِ، مَنْ هَذِهِ؟» ، فَقَالَ: «هَذِهِ بِنْتُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي وَمِنْكَ» ، قَالَ: «وَمَنْ خَيْرٌ مِنِّي وَمِنْكَ إِلَّا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: «رَجُلٌ قُبِضَ عَلَى عَهْدِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَبَوَّأَ مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ، وَبَقِيتُ أَنَا وَأَنْتَ»
ترجمہ

…سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ کی بیٹی سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس آئیں تو انہوں نے اپنا کپڑا بچھا دیا یہاں تک کہ وہ اس پر بیٹھ گئیں۔ اتنے میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے تو پوچھا: اے خلیفہ رسول اللہ! یہ کون ہیں؟ انہوں نے کہا: یہ اس شخص کی بیٹی ہیں جو مجھ سے اور تم سے بہتر تھا۔ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے سوا کون ہم دونوں سے بہتر ہو سکتا ہے؟ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ آدمی جسے آپ ﷺ کے عہد میں اٹھا لیا گیا اور اس نے جنت میں اپنا ٹھکانا پا لیا، جبکہ میں اور تم باقی رہ گئے ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 5382
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 25، حدیث 5401