المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زياد بن جهور اللخمي " كان ينزل الشام " باب: سیدنا زیاد بن جہور لخمی رضی اللہ عنہ، شام میں رہتے تھے
حدیث نمبر: 5278
حَدَّثَنَا حُذَافِيُّ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ الْمُسْتَنِيرِ بْنِ الْمُسَاوِرِ بْنِ حُذَافِيِّ بْنِ عَامِرِ بْنِ عِيَاضِ بْنِ مُحْرَقٍ الْعَمِّيِّ اللَّخْمِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي حُمَيْدُ بْنُ الْمُسْتَنِيرِ، عَنْ خَالِهِ أَخِي أُمِّهِ وَهُوَ خَالِدُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّهِ زِيَادِ بْنِ جَهْوَرٍ قَالَ: وَرَدَ عَلَيَّ كِتَابٌ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِ: «بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللهِ إِلَى زِيَادِ بْنِ جَهْوَرٍ سَلِّمْ أَنْتَ فَإِنِّي أَحْمَدُ إِلَيْكَ اللهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، أَمَا بَعْدُ فَإِنِّي أُذَكِّرُكَ اللهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ. أَمَا بَعْدُ فَلْيُوضَعَنَّ كُلُّ دِينٍ دَانَ بِهِ النَّاسُ إِلَّا الْإِسْلَامَ فَاعْلَمْ ذَلِكُ»ترجمہ
سیدنا زیاد بن جہور رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرے پاس رسول اللہ ﷺ کا ایک خط آیا جس میں یہ تحریر تھا: ”اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، رحم فرمانے والا ہے۔ محمد اللہ کے رسول کی طرف سے زیاد بن جہور کے نام۔ تم پر سلامتی ہو، میں تمہارے سامنے اس اللہ کی تعریف بیان کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ حمد و صلاۃ کے بعد: میں تمہیں اللہ اور یومِ آخرت کی یاد دلاتا ہوں۔ حمد و صلاۃ کے بعد: اسلام کے سوا وہ ہر دین جس پر لوگ چل رہے ہیں مٹا دیا جائے گا، یہ بات جان لو۔“