المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أيوب بن خالد الأنصاري، عن زيد بن خالد باب: ایوب بن خالد انصاری کی سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5247
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيلٍ الْعَنَزِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيِّ، أَخْبَرَنِي أَيُّوبُ بْنُ خَالِدٍ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَصَاحِبٌ لِي يَوْمَ خَيْبَرَ فِي الْمُتْعَةِ نُمَاكِسُ امْرَأَةً فِي الْأَجَلِ وتَمَاكَسْنَا، فَأَتَانَا آتٍ فَأَخْبَرَنَا «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّمَ نِكَاحَ الْمُتْعَةِ وَحَرَّمَ أَكْلَ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ وَالْحُمُرِ الْإِنْسِيَّةِ»ترجمہ
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: خیبر کے دن میں اور میرا ایک ساتھی متعہ کے سلسلے میں ایک عورت سے مدت کے بارے میں قیمت طے کر رہے تھے اور ہم نے بہت بحث کی، اتنے میں ایک آنے والا ہمارے پاس آیا اور ہمیں بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے متعہ کے نکاح کو حرام قرار دے دیا ہے اور ہر کچلی والے درندے اور پالتو گدھے کا گوشت کھانا حرام قرار دے دیا ہے۔