المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زيد بن إسحاق الأنصاري " كان ينزل مصر " باب: سیدنا زید بن اسحاق انصاری رضی اللہ عنہ، مصر میں رہتے تھے
حدیث نمبر: 5132
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: أَدْرَكَنِي نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: «أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟» قُلْتُ: بَلَى يَا نَبِيَّ اللهِ، قَالَ: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ»ترجمہ
سیدنا زید بن اسحاق انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اللہ ﷺ مسجد کے دروازے پر مجھ سے آ ملے اور فرمایا: ”کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے کی خبر نہ دوں؟“ میں نے کہا: کیوں نہیں، اے اللہ کے نبی! فرمایا: ”لا حول ولا قوۃ الا باللہ۔“