المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
القاسم بن عوف الشيباني، عن زيد بن أرقم باب: قاسم بن عوف شیبانی کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5094
حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيُّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْقَاسِمِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ زَيْدٍ، قَالَ: خَرَجَ عَلَى أَهْلِ قُبَاءَ وَهُمْ يُصَلُّونَ صَلَاةَ الضُّحَى فَقَالَ: «صَلَاةُ الْأَوَّابِينَ إِذَا رَمِضَتِ الْفِصَالُ» وَلَمْ يَرْفَعْهُترجمہ
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: وہ اہل قباء کے پاس آئے جبکہ وہ چاشت کی نماز پڑھ رہے تھے، تو فرمایا: ”توبہ کرنے والوں کی نماز وہ ہے جب اونٹ کے بچوں کے پاؤں جلنے لگیں۔“
(طبرانی کی وضاحت:) اس روایت کو راوی نے رسول اللہ ﷺ کی طرف مرفوع نہیں کیا۔