حدیث نمبر: 5090
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثنا أَبُو مَرْزُوقٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَسْجِدِ قُبَاءَ وَهُمْ يُصَلُّونَ رَكْعَتَيْنِ فَقَالَ: «مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ؟» قَالُوا: تَسْبِيحٌ، قَالَ: «إِنَّ صَلَاةَ الْأَوَّابِينَ إِذَا رَمِضَتِ الْفِصَالُ»
ترجمہ

سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ مسجد قباء کے پاس سے گزرے جبکہ وہ دو رکعتیں پڑھ رہے تھے، تو آپ ﷺ نے پوچھا: ”یہ کیسی نماز ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: تسبیح کی نماز ہے۔ فرمایا: ”توبہ کرنے والوں کی نماز وہ ہے جب اونٹ کے بچوں کے پاؤں جلنے لگیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الزاي / حدیث: 5090
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 207، حدیث 5109