حدیث نمبر: 5087
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ، ثنا فَهِدُ بْنُ عَوْفٍ أَبُو رَبِيعَةَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَنَسٍ، قَالَ: كَتَبَ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ إِلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ يُعَزِّيهِ فِيمَنْ أُصِيبَ مِنْ قَوْمِهِ وَأَهْلِهِ يَوْمَ الْحَرَّةِ، فَكَتَبَ: إِنِّي مُبَشِّرُكَ بِبُشْرَى مِنَ اللهِ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اللهُمَّ اغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ، وَلِأَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ، وَلِأَبْنَاءِ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ، وَلِنِسَاءِ الْأَنْصَارِ، وَلِنِسَاءِ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ، وَلِنِسَاءِ أَبْنَاءِ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ»
ترجمہ

سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو، جن کی قوم اور اہل خانہ میں سے کچھ لوگ حرہ کے دن شہید ہوئے تھے، تعزیت کے طور پر خط لکھا: میں تمہیں اللہ کی طرف سے ایک خوشخبری دیتا ہوں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اے اللہ! انصار کو بخش دے، اور انصار کی اولاد کو، اور انصار کی اولاد کی اولاد کو، اور انصار کی عورتوں کو، اور انصار کی اولاد کی عورتوں کو، اور انصار کی اولاد کی اولاد کی عورتوں کو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الزاي / حدیث: 5087
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 206، حدیث 5106