المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
القاسم بن حسان، عن زيد بن ثابت باب: قاسم بن حسان کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4903
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا شَرِيكٌ، عَنِ الرُّكَيْنِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، يَرْفَعُهُ قَالَ: «إِنِّي قَدْ تَرَكْتُ فِيكُمُ الْخَلِيفَتَيْنِ كِتَابَ اللهِ وَعِتْرَتِي، وَإِنَّهُمَا لَنْ يَتَفَرَّقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ»ترجمہ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ اسے رسول اللہ ﷺ سے آگے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تم میں دو جانشین چیزیں چھوڑی ہیں: اللہ کی کتاب اور اپنی عترت، یعنی اہل بیت، اور یہ دونوں کبھی جدا نہیں ہوں گے یہاں تک کہ حوض پر مجھ سے آ ملیں۔“