المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أنس بن مالك، عن زيد بن ثابت باب: انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4783
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثنا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْبُنَانِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، إِلَى الْمَسْجِدِ فَقَارَبَ بَيْنَ الْخُطَى، ثُمَّ قَالَ: أَتَدْرِي لِمَ مَشَيْتُ بِكَ هَذِهِ الْمِشْيَةَ؟ قُلْتُ: لَا، قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَارَبَ بَيْنَ الْخُطَى فَقَالَ: «أَتَدْرِي لِمَ مَشَيْتُ بِكَ هَذِهِ الْمِشْيَةَ؟» قُلْتُ: لَا، قَالَ: «لِتَكْثُرَ خُطَانَا فِي الْمَشْيِ إِلَى الصَّلَاةِ»ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے ساتھ مسجد کی طرف جا رہا تھا، تو مسجد کی طرف جاتے ہوئے آپ نے قدم چھوٹے چھوٹے کر لیے، پھر فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے میں نے تمہیں اس طرح کیوں چلایا؟“ میں نے کہا: نہیں۔ انہوں نے کہا: میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ چل رہا تھا تو آپ ﷺ نے قدم چھوٹے چھوٹے کر لیے، پھر فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے میں نے تمہیں اس طرح کیوں چلایا؟“ میں نے عرض کیا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تاکہ نماز کی طرف چلنے میں ہمارے قدموں کی تعداد زیادہ ہو جائے۔“