المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن عمر، عن زيد بن ثابت باب: عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4764
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثنا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ، مَوْلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: ابْتَعْتُ زَيْتًا بِالسُّوقِ، فَقَامَ إِلَيَّ رَجُلٌ فَأَرْبَحَنِي حَتَّى رَضِيتُ، فَلَمَّا أَخَذْتُ بِيَدِهِ لِأَضْرِبَ عَلَيْهَا أَخَذَ بِذِرَاعِي رَجُلٌ مِنْ خَلْفِي، فَأَمْسَكَ بِيَدِي، فَالْتَفَتُّ إِلَيْهِ فَإِذَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، فَقَالَ: «لَا تَبِعْهُ حَتَّى تَحُوزَهَ إِلَى بَيْتِكَ، فَإِنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ ذَلِكِ»ترجمہ
… تو ایک آدمی میرے پاس آیا اور مجھے اتنا نفع دیا کہ میں راضی ہو گیا۔ جب میں نے اس کے ہاتھ پر ہاتھ مارنے کے لیے اس کا ہاتھ پکڑا تو میرے پیچھے سے ایک آدمی نے میرا بازو پکڑ لیا، میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ تھے۔ انہوں نے فرمایا: ”اسے اس وقت تک مت بیچو جب تک اسے اپنے گھر نہ لے جاؤ، کیونکہ نبی اللہ ﷺ نے اس طرح کی خرید و فروخت سے منع فرمایا ہے۔“