المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أنس بن مالك، عن أبي طلحة باب: انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4697
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا مُعْتَمِرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي اشْتَرَيْتُ خَمْرًا لِأَيْتَامٍ فِي حِجْرِي فَقَالَ: «أَهْرِقِ الْخَمْرَ وَاكْسِرِ الدِّنَانَ» فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهَا لِأَيْتَامٍ قَالَ: «أَهْرِقِ الْخَمْرَ وَاكْسِرِ الدِّنَانَ»ترجمہ
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے اپنی سرپرستی میں موجود یتیموں کے لیے شراب خریدی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”شراب بہا دو اور مٹکے توڑ دو۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ تو یتیموں کی ہے۔ آپ ﷺ نے پھر بھی فرمایا: ”شراب بہا دو اور مٹکے توڑ دو۔“