حدیث نمبر: 4690
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيِّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنِ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ: «رَمَقْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ يَوْمَ أُحُدٍ فَلَمْ أَرَ أَحَدًا إِلَّا وَهُوَ يَمَلُّ تَحْتَ جُحْفَتِهِ مِنَ النُّعَاسِ»
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے اُحد کے دن نبی کریم ﷺ اور صحابہ کو دیکھا تو مجھے کوئی ایسا نظر نہ آیا جو نیند کے غلبے سے اپنی ڈھال کے نیچے جھومتا نہ ہو۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الزاي / حدیث: 4690
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 97، حدیث 4707