المعجم الكبير للطبراني
باب الراء— حرف را سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
رفاعة بن عبد المنذر أبو لبابة الأنصاري " من بني عمرو بن عوف، ثم من بني أمية بن زيد ويقال بشر بن عبد المنذر، ويقال بشير بن عبد المنذر " باب: سیدنا رفاعہ بن عبدالمنذر ابولبابہ انصاری رضی اللہ عنہ (بنو عمرو بن عوف سے، پھر بنو امیہ بن زید سے تعلق رکھتے تھے، انہیں بشر بن عبدالمنذر اور بشیر بن عبدالمنذر بھی کہا گیا ہے)
حدیث نمبر: 4482
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ هِشَامٍ، ثنا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: «أَبُو لُبَابَةَ بْنُ عَبْدِ الْمُنْذِرِ بْنِ زِنْبِرِ بْنِ أُمَيَّةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ مَالِكِ بْنِ عَوْفِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفِ بْنِ مَالِكِ بْنِ الْأَوْسِ، كَانَ خَرَجَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَدْرٍ فَرَدَّهُ، وَأَمَّرَهُ عَلَى الْمَدِينَةِ، وَضَرَبَ لَهُ بِسَهْمِهِ وَأَخْرَجَهُ مَعَ أَهْلِ بَدْرٍ»ترجمہ
محمد بن اسحاق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ابولبابہ بن عبدالمنذر بن زنبر بن امیہ بن زید بن مالک بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس، نبی کریم ﷺ کے ساتھ بدر کی طرف نکلے تھے، تو آپ ﷺ نے انہیں واپس بھیج دیا اور انہیں مدینہ کا امیر مقرر کیا، اور ان کے لیے بھی ان کا حصہ مقرر فرمایا اور انہیں اہلِ بدر میں شمار کیا۔“